عبدالعلیم خان 39

کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا اقوام عالم کی اولین ذمہ داری ہے’عبدالعلیم خان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیرمواصلات وصدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینا اقوام عالم کی اولین ذمہ داری ہے،پاک فوج،قومی ادارے اور پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم کا 5 فروری کوکشمیریوں سے اظہاریکجہتی قومی سوچ کا عکاس ہے،

خطہ کشمیرکی تقدیرکافیصلہ کشمیری بہن بھائی اپنے ہاتھوں سے لکھیں گے،غاصب بھارت کے تسلط کونہ پہلے تسلیم کیا اورنہ ہی کبھی کریں گے،کشمیریوں کے حقوق کے لئے مسلسل آواز بلند کرتے چلے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکا حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے،مودی کی شرپسند اورحریص سوچ نے خطے کو ہمیشہ بد امنی سے دوچار کیا،فتنہ پسند پڑوسی نے کھیل کے میدان میں بھی نفرت اور فساد کا بیج بودیا۔

پاکستان اوربنگلہ دیش نے بھارت کو آئینہ دکھانے کے لئے میچزکابائیکاٹ کیا،دنیا مودی سرکارکی عاقبت نا اندیشیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے،پانچ فروری کشمیریوں کے لئے آواز بلند کرنے اور ان کے لیے دعا گو ہونے کا دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں