کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ حقِ خود ارادیت پر کشمیری عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا جائز اور تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا۔ عالمی برادری کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے اور بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ یومِ حقِ خود ارادیت کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔









