اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرمرادسعید نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے، ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں،عمران خان نے کشمیر میں تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نے وزیراعظم اور امیدواروں کومثالی محبت دی عمران خان نے کشمیر میں تاریخی جلسہ کیا۔
ہفتے کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں تاریخی جلسہ کیا، کشمیریوں نے وزیراعظم اورپی ٹی آئی امیدواروں کومثالی محبت دی۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہے، ایک لفظ کارکردگی پر نہیں بول سکے، مودی اورسجن جندال کو گھر بلانے والے کشمیر پر کچھ نہیں بول سکتے، جنہیں کلبھوشن کانام لیتے شرم آتی تھی وہ کشمیری عوام کامقدمہ نہیں لڑ سکے۔وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے بھارت جاکرحریت رہنماں کے بجائے کاروباری شخصیات سے رابطے رکھے، ن لیگ کی انتخابی مہم عمران خان سے شروع ہوکرعمران خان پرختم ہوئی، نہ صحت، نہ تعلیم نہ روزگاراورنہ ہی سیاحتی پالیسی ، پانی کے مسائل، بجلی ، انفراسٹرکچر، پولیس ریفارمز پر کوئی بات کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے وقت سے پہلے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، انتخابات میں حکومتی وسائل کے استعمال کا بیانیہ ن لیگ کیخلاف جاتا ہے، آزاد کشمیر میں حکومت اور وزیراعظم مسلم لیگ ن کی ہے، بری کارکردگی کے باعث ن لیگ کوووٹنگ سے پہلے شکست نظرآ رہی ہے ۔مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ انتخابات میں اشتعال اورانتشارپھیلانا چاہتی ہے، کارکنان سے کہاہے پرامن رہیں ہم بھاری اکثریت سے جیتیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا پر فائرنگ میں ن لیگ کے عہدیداران شامل تھے، وزیراعظم آزادکشمیرکافوکل پرسن فائرنگ کے واقعے میں شامل تھا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کشمیرکے ذریعے ایک اچھاپیغام دینا چاہتے ہیں ، عمران خان کشمیریوں کا سفیربن کر مقدمہ عالمی سطح پرلڑ رہے ہیں، صحت، انفراسٹرکچر اور کمیونی کیشن کے نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں،کشمیری نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔