لاہور( رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے نالائق اور سلیکٹڈ حکمرانوں کوووٹ دینے سے انکار کردیا ہے، عوام پہلے ہی فاقوں پر مجبور کردینے والے مہنگائی اور بے روز گاری سے تنگ ہیں ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب یہ ہے مہنگائی ایک مزید طوفان آئے گا ،
حکمرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری اور اپنی نالائقیوں کی وجہ سے قوم کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا ہے، پاکستان کے حکمران بھکاری دنیا بھر سے بھیک مانگ مانگ کر معیشت کو ٹریک پہ نہیں لاسکے ،سلطنت عمرانیہ کا ہر چیلہ اور ان کے آقا شہریوں کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں، عمران خان وزیر اعظم نہیں اناڑی کھلاڑی ہیں،نالائق حکمرانوں کی انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی،حکمرانوں کی ذہنیت آمرانہ ہو جائے تو جدوجہد شروع کر دیتے ہیں۔
پارٹی آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے،ایک اناڑی ڈرائیو نے خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن ملک کو دوراہے پر لا کے کھڑا کردیا ہے۔