وزیراعظم آزاد کشمیر

کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل الحاق پاکستان کا نعرہ بلند کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل الحاق پاکستان کا نعرہ بلند کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیاز نے مظفرآباد میں یوم تاسیس کے موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 اکتوبر ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا اہم دن ہے جب ریاست کی آزادی کے لئے 20 کیمپ کی آزاد حکومت قائم ہوئی۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل الحاق پاکستان کا نعرہ بلند کیا، کشمیری عوام تحریک آزادی میں تنہا نہیں ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیاز نے مزید کہا کہ بھارت مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا، عالمی ادارے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کروائیں۔