لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)اسٹیج کے نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کاسٹ میں شامل نہ ہونے کے باوجود جعلسازی پر مشتمل تشہیری مہم چلانے والے پروڈیوسرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیدیا ۔ افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ کچھ نام نہاد پروڈیوسرز میری تصویر لگا کر غلط تشہیر کر رہے ہیں حالانکہ میں ان دنوں الفلاح تھیٹر میں ڈرامہ کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر بیان جاری کر دیا ہے لیکن آئندہ ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کو یہ اجازت نہیں دوں گا کہ وہ میر ے نام پر میرے پرستاروں کو دھوکہ دے ۔
اشتہار
205
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل








