کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی کراچی میں شر اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر آمر کے سیاسی مددگار ہمیں جمہوریت کا درس نہ دیں، آمروں کی پاکٹ جماعتوں کا مستقبل تاریک ہے، کسی کو بھی کراچی میں شر اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، کراچی کے شہری لسانی اور نفرت کی سیاست کو دفن کرچکے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے اختلاف مخالفین کا جمہوری حق ہے ، نئے بلدیاتی نظام کی مخالفت سیاسی شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لسانیت کو ہوا دیکر نئی ایم کیو ایم بننے کی کوشش کررہی ہے۔