شیخ رشید

کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا تنازع ہو سکتا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا تنازع ہو سکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف اتھارٹی بن جائے گی۔ یوٹیوبرز کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔ اسحاق ڈار کوشنے روکا ہے۔ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا تنازع ہو سکتا ہے۔