کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کسی کوبھی شہر کو بند کرنے کی بالکل اجازت نہیں دیں گے۔حافظ نعیم کو پیغام پہنچایا ہے سندھ اسمبلی کی سڑک بند نہ کریں۔پی ٹی آئی کو روڈ بند کرنے نہیں دیں گے، زبردستی دکانیں بند کیں تو قانون حرکت میں آئے گا ۔اپنے جاری بیان میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل بند کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ۔جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل کو بند کر کے ٹریفک بند کیا ۔شاہراہ فیصل کو بند کرنے کی اجازت نہیں لی گئی۔شہر کو بند کرنے کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی ۔
شاہراہ فیصل بند کرنے کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے چاہیے تھی۔اگر دہشت گردی کی دفعات شامل ہوں گی تو آئندہ کسی کو سڑک بند کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔حافظ نعیم کو پیغام پہنچایا ہے سندھ اسمبلی کی سڑک بند نہ کریں۔انہوںنے کہا کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو مرکزی سڑک پر نہیں بلکہ سروس روڈ پر کریں ۔اگر احتجاج کرنا ہے پریس کلب کے باہر کریں۔روڈ بند کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں ہم رواداری کے ساتھ چل رہے ہیں ۔شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔اگر قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو قانونی کارروائی ہوگی۔اگر کسی نے ہڑتال کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے ۔قومی شاہراہ کا بند کرنے کا کسی کو اختیار نہیں ۔









