'زارا اکبر

کسی نے شوبز میں محنت کے بغیر شہرت حاصل کرنی ہے تو وہ میر اکی شاگردی اختیار کرلے ‘زارا اکبر

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ زارا اکبرنے کہاہے کہ اگرکسی نے شوبز کی دنیا میں محنت کے بغیر شہرت حاصل کرنی ہے تو وہ اداکارہ میر اکی شاگردی اختیار کرلے ،گریٹر اقبال پارک کے رد عمل میں میرا نے جو ویڈیو بیان جاری کیا ہے کیا اس کی تحسین کی جا سکتی ہے ، سب سے پہلے تو میرا کا ویڈیو بیان جاری کرنے کا طریقہ ہی نا مناسب ہے ۔ ایک انٹر ویو میں زارا اکبر نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک کے واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان کو سبکی کا سامنا کرناپڑا ہے جبکہ اس پر خودکو پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کہنے والی میرا کے بیان کی ویڈیو انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اداکاری کے ذریعے بہت سارے فنکار وںنے اپنانام اور مقام بنانے کے ساتھ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی لیکن اگر کسی نے اداکاری نہ کرنے کے باوجود خبروںکی زینت بننا ہے تویہ فن میرا کے پاس ہے کہ میڈیا میں کس طرح نمایاںرہناچاہیے ۔