ڈاکٹرجاویداکرم

کسی مریض کی جان بچانے کیلئے اپنے اعضاء عطیہ کرنیوالے کانام سول ایوارڈکیلئے حکومت کو بھیجنے کافیصلہ

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کااہم اجلاس منعقدہوا،جس میں سپیشل سیکرٹری شعیب جدون،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ڈی جی پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسرڈاکٹرشہزادانور،سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیز،ڈاکٹراظہارچوہدری،مانیٹرنگ اتھارٹی کے ممبران اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈین پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ اینڈریسرچ سنٹرپروفیسرڈاکٹرفیصل ڈارنے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے مانیٹرنگ اتھارٹی کے ایجنڈاکے مندرجات پیش کئے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ایکٹ2023 منظوری کیلئے بالکل تیارہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کومزیدفعال اور عوام کیلئے سودمندبناناچاہتے ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ کسی مرنے والے مریض کو نئی زندگی دینے کیلئے اپنے اعضاء عطیہ کرناعظیم نیکی ہے۔اگرہمارے اعضاء کسی مریض کی جان بچانے کے کام آجائیں تو زندگی کاحق اداہوسکتاہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ایکٹ2023میں انسانی اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکے خلاف سخت قانون بنایاگیاہے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ملازمین کی کپسٹی بلڈنگ کروائیں گے۔کسی مریض کی جان بچانے کیلئے اپنے اعضاء عطیہ کرنے والے کانام سول ایوارڈکیلئے حکومت کو بھیجنے کافیصلہ کیا گیاہے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی اعضاء عطیہ کی رجسٹریشن کررہی ہے۔