احسن اقبال

کسی صوبے کا دوسرے کے پانی پر ڈاکہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا’ احسن اقبال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کینالز کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکہ ڈالے۔

احسن اقبال نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدگمانیاں پیدا کریں گے تو تکنیکی معاملات پر تنازعات پیدا ہو جائیں گے، انجنیئرزکا فرض ہے کہ واٹر سکیورٹی پر پلان تیارکریں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکہ ڈالے، ہمیں 2047 تک بھارت کو معاشی میدان میں پیچھے چھوڑنا ہے۔

دوسری جانب دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف وکلا کی جانب سے خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر 2 روز قبل دیا جانے والا دھرنا تاحال جاری ہے جس سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک جمعہ سے معطل ہے۔