ذوالقرنین حیدر

کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں ،میرا اصل ایوارڈ پرستاروں کی محبت ہے’ ذوالقرنین حیدر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ مجھے کسی حکومتی ایوارڈ کی خواہش نہیں کیونکہ میرا اصل اثاثہ اور ایوارڈ پرستاروں کی محبت ہے جو ہرلمحے میرے پاس رہتی ہے ،مجھے شوبز میں کام کرتے ہوئے چار دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور میں نے بھرپو رلگن اور محنت سے کام کیا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو ایوارڈ کے اصل حقدار ہیں انہیں ایوارڈ نہیں ملتا جس سے کوئی بھی ایوارڈ جو کتنا ہی بڑا کیوںنہ ہو اس کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے ۔ ذوالقرنین حیدر نے کہاکہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اسے میرے پرستاروںنے پذیرائی دی اور یہی میرے لئے ایوارڈ زہیں ۔میری دعا ہے کہ خدا کی ذات مجھے صحت سے بھرپور زندگی عطا کرے اور پرستاروں کی محبت سدا میرے ساتھ وابستہ رہے۔