اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آپ کی سپورٹ سے تحریک انصاف اکیلے حکومت بنائے گی ہمیں کسی اور جماعت کی ضرورت نہیں پڑےگی انتخابات میں ہوسکتاہے کہ کسی جماعت سے کسی جگہ الائنس ہو۔ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ ان الیکشن میں پہلی بار اوورسیز گھر بیٹھے ووٹ ڈال سکیں گے تقریباً90 لاکھ اوورسیز ہیں جو انٹرنیٹ سے ووٹ ڈال سکیں گے اپوزیشن کویہی پریشانی تھی کہ عدم اعتمادناکام ہوگئی تو پھر کیا ہو گا اپوزیشن چاہتی تھی عدم اعتمادکامیاب ہوا اور شہبازشریف وزیراعظم ہو وہ الیکٹرانک مشین، اوورسیز کی ووٹنگ کاحق چھین لیناچاہتے تھے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے ایسا شاٹ مارا کہ اب وہ بال ڈھونڈ رہے ہیں عمران خان نے بال اتنی دور پھینکی ہے کہ 2028 تک انہیں نہیں ملنی عمراں خان نے ملکی خودمختاری کی بات کی توانہیں تکلیف ہوئی سب سے زیادہ تکلیف 3 ایجنٹس کوہوئی جوبیرونی سازش کررہے تھے عمراں خان کاجینامرناپاکستان میں ہے بیرونی ملک اثاثے نہیں ہیں جوخودبھکاری ہیں وہ اس قوم کوبھکاری بولتے ہیں،یہ قوم غیرتمندہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم اپنے کپتان،قائدعمران خان کے ساتھ کھڑی ہے وہ غلام بن کرحکومت کرتے ہیں تاکہ کرپشن کرسکیں اورکوئی نہ پوچھے وہ ایسے ہی ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہتے یہ 3بار اقتدار میں آئے اور بہت زیادہ امیر ہوئے آپ ان سب کےاثاثے گوگل پر جاکر چیک کر سکتے ہیں دنیاکی مہنگی جگہ لندن اوروہاں مے فیئر سب سے مہنگی جگہ ہے لندن کے مے فیئرمیں نوازشریف اوراس کے بیٹوں کے فلیٹس ہیں عمران نے آوازاٹھائی تو کہتے تھے لندن کیاپاکستان میں بھی جائیدادنہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام پی پی، ن لیگ کے30سال، پی ٹی آئی کے3سال کاموازنہ کریں جو آپ فیصلہ کریں گے وہ منظور ہو گا، 3ماہ بعدجب آپ پولنگ اسٹیشن پہنچیں گے تووہاں ای وی ایم ہوگی الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر نشان آ رہے ہوں گے آپ نے بٹن دبانا ہو گا۔









