کراچی(رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز تعلیم کے فروغ میں پوشیدہ ہے،آج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں اگر کسی بھی مللک و قوم کو آگے بڑھنا تو یہ بات تو طے ہے کہ ان کی ترقی کا حصول علم اور فروغ علم کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہر اس ملک میں جہاں تعلیم کی تسلی بخش نہیں وہاں پر ترقی کی رفتار خود بخود سست پڑنے لگتی ہے.اس لئے اگر یہ کہا تو علط نہ ہوگا کہ آج کا دور تعلیم اور تحقیق کا دور ہے اور جماعت اسلامی اس ملک کے بچوں و بچیوں کو فری آف کاسٹ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے مواقع بھی فراہم کررہی ہے۔
لانڈھی ٹاون میں جماعت اسلامی کی منتخب قیادت کے آنے کے بعد تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔جس کی وجہ سے لانڈھی ٹاون کے اسکولوں کے طلبہ و طالبات کا میڑک کا رزلٹ %94 سے زائد آیا ہے۔جو جماعت اسلامی کی علم دوستی کا عملی ثبوت ہے اس دفعہ لانڈھی ٹاون نے کورسز کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں مفت کاپیاں بھی تقسیم کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان۔
امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ۔وائس چئیرمین محمد عمران۔ڈائریکٹر ایجوکیشن فہد عباسی۔کواڈینیٹر اقبال سعید و دیگر کے ہمراہ لانڈھی ٹاون میں مفت کورسز اور کاپیوں کی تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان نے کہا تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے ہم چاہتے ہیں ہمارے بچے بچیاں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھکر لانڈھی کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔