رحمن ملک 239

کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے،رحمن ملک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے، پاکستان کے اندرونی سیکورٹی صورتحال خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت بلوچستان میں ریاست کیخلاف کاروائیوں میں ملوث ہے، دنیا کو معلوم ہے طالبان، القاعدہ اور داعش کو کس نے بنایا؟ ،ہمیں فیٹیف میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑا اور کشمیر پر ہم قرارداد لانے میں ناکام رہے،افغانستان میں پیدا ہونے والے صورتحال کے پاکستان پر مضمرات آئینگے، موجودہ صورتحال پر حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے۔

سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت آئی آر آر کا سیمینار ہوا سیمینار سے مقررین نے ”پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورتحال اور اسکی بین الاقوامی اہمیت” کے موضوع پر خطاب کیا ۔رحمن ملک نے کہاکہ علاقائی، جغرافیائی و سیاسی حوالے سے پاکستان دنیا کا ایک اہم ملک ہے، ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے پاکستان کو پوری دنیا اور اسلامی ممالک میں اہم مقام حاصل ہے،کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار امن و امان کی صورتحال پر منحصر ہے، کسی بھی ملک کی ترقی امن و امان کی بہتر صورتحال کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندرونی سیکورٹی صورتحال خراب کرنے میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت بلوچستان میں ریاست کیخلاف کاروائیوں میں ملوث ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ہر بین الالقوامی فورم پر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ دنیا کو معلوم ہے کہ طالبان، القاعدہ اور داعش کو کس نے بنایا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے دھشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصانات اٹھائے، ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے، آج ہم بین الاقوامی تنہائی کے شکار ہیں، ہمیں فیٹیف میں تنہائی کا سامنا کرنا پڑا اور کشمیر پر ہم قرارداد لانے میں ناکام رہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ و دیگر بین الالقوامی تنظیموں پر طاقتور ممالک کی اجاراداری ہے، طاقتور ممالک جب چاہے کسی پر مسئلے کو ویٹو کرے، میں نے ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ ویٹو فاور ختم کیا جائے جو انصاف کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو اس وقت ہاِئبرڈ وارسمیت دیگر چیلنجز کا سامناہے، افغانستان میں پیدا ہونے والے صورتحال کے پاکستان پر مضمرات آئینگے، موجودہ صورتحال پر حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے، کشمیر میں مودی ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج نے 11042 کشمیری عورتوں کی گینگ ریپ اور ہزاروں جوانوں کو بینائی سے محروم کیا، مودی کے مظالم پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، اقوام متحدہ کشمیر پر اپنے ہی قراردوں پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم مودی کی مظالم و جرائم کو دنیا کے سامنے اشکار کرنے میں ناکام رہے، جس دن ہم اپنی قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دے ہماری مسائل ختم ہو جائینگے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمیں آج نظم، ضبط اور قومی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے، نوجوان قوم کی تعمیر اور معاشرے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں، منشیات کی روک تھام و دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے نوجوان نسل اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں