نیول چیف 153

کسی بھی محاذ پر کامیابی کیلئے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے،نیول چیف

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہاہے کہ کسی بھی محاذ پر کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا،نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے 50ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ امیر البحر نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق مختلف چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کسی بھی محاذ پر کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قبل ازیں کورس کے شرکاء نے ”سائبر سپیس بطور پانچویں جنگی محاذ”کے موضوع پر ایک مقالہ بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں