اداکارہ ثنا 185

کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے سکرپٹ کا معیاری ہونا لازمی ہے’ ثنا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے معیاری سکرپٹ بنیاد ہوتا ہے ،ماضی کی سپر ہٹ فلموں کی کامیابی کی بڑی وجہ یہی تھی کہ ان کے موضوعات انتہائی معیاری تھے ۔ ایک انٹر ویومیں ثنا نے کہا کہ اگرفلم کاموضوع دلچسپ اورلوگوں کواپنی جانب راغب کرنے والاہوتو کوئی وجہ نہیں کہ فلم کامیاب نہ ہو ۔اس کے ساتھ ساتھ موضوع کو نبھانے کے لئے پرفیکٹ اداکار وںکاچنائو سونے پر سہاگہ کا کام کرتا ہے ۔اداکارہ نے کہا کہ عوام اچھی اور اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیںاس لئے ان کے ذوق کے مطابق فلمیں بنانانا ہوں گی تاکہ انہیں دوبارہ سینما گھروں کی جانب لایا جا سکے ۔انہوںنے بتایا کہ میرے کئی پراجیکٹس زیر تکمیل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھرپور وقت دے رہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں