جسٹس اطہر من اللہ

کسی بھی شہری کو انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی شہری کو انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے، قانون کی بالادستی ہوگی تو کمزور طبقوں کو انصاف فراہم ہوسکے گا،ڈسٹرکٹ کورٹس کے بغیر ججز اوروکلا کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،وزیراعظم نے2007وکلاتحریک میں اہم اورکلیدی کرداراداکیا ہے۔

منگل کو ڈسٹرکٹ کورٹس عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام انتہائی اہم تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی ہوگی تو کمزور طبقوں کو انصاف فراہم ہوسکے گا، جب سچی گواہی ناپید ہوجائے توانصاف کی فراہمی میں مشکل پیش آتی ہے، ڈسٹرکٹ کورٹس کے بغیر ججز اوروکلا کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ کسی بھی شہری کوسستے اور فوری انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم نے2007وکلاتحریک میں اہم اورکلیدی کرداراداکیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا ہے کہ ہم نےمشکل سےآزادی حاصل کی ہے، عدالتی نظام کےاصل شراکت دارعوام اورسائلین ہیں، ریاست نے6 دہائیوں کے بعد سستی اورفوری انصاف کواولین ترجیح مقررکیا ہے۔