عباس عراقچی 51

کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہیں،ایرانی وزیرخارجہ

تہران( رپورٹنگ آن لائن)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سر زمین کا دفاع ہر قیمت پر کریں گے، 12 روزہ جنگ نے ہمیں مزید مضبوط اور طاقتور کیا، ایران نے ہمیشہ منصفانہ جوہری معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ پرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے، ہم نے کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں