فیصل آباد(شیخ نعیم) ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس نے کروڑوں روپے کی اشیاء کو نظر آتش کر دیا۔ اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد تقسیم۔
ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن نے ڈرائی پورٹ فیصل آباد پر پورا سال مختلف کاروائیوں میں پکڑی جانے والی غیر ملکی اور غیر قانونی اشیاء کو نظر آتش کر دیا۔ ان اشیاء میں زائدالمیعاد مدت کے غیر ملکی سگریٹ، چھالیہ، گٹکا، چائینیز نمک، سموکنگ فلیور، آتش بازی کا سامان کے علاوہ مابائل فونز کو جلا کر راکھ کر دیا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس سعید اسد کا کہنا تھا کہ محکمہ کسٹمز ہمہ وقت شہریوں کے تحفظ اور غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
کاروائیوں کے دوران جو بھی اشیاء پکڑی جاتی ہیں ان تمام کے کیسز بنا کر عدالتی کاروائی کے بعد کسٹمز قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے جلایا جاتا ہے۔ تاکہ اس سامان سے کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار فیصل آباد میں محکمہ کسٹمز کی طرف سے تقریبا 90 کروڈ کی اشیاء جلایا جا رہا ہے۔
ممنوعہ اشیاء کو نظر آتش کرنے کی تقریب میں بہتریں کارکرگی کرنے والے سپرینٹنڈنٹ عرفان ممتاز مہوٹا سمیت دیگر اسٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ تقریب میں کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ سعید وٹو نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔