اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، کسان بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی دعوں کے باوجود گزشتہ کئی ہفتوں سے بحران برقرار ہے، یوریا کی کمی سے ہماری زراعت اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہوگی، اس حکومت سے وعدے پورے نہی ہوتے مگر دعوے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔