شہبازاکمل جندران۔۔۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اپنے ہی نام کے مطلب سے نابلد ہے۔جس کا اعتراف خود پی سی ٹی بی کے بورڈ نے کیا ہے۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے حالیہ اجلاس کے ایجنڈا آئٹمز میں ایک آئٹم یہ بھی تھی کہ کریکولم کا مطلب جانا جائے اور پھر اس جانکاری یا تعریف کو پی سی ٹی بی ایکٹ 2015 کے سیکشن 2 میں شامل کیا جائے۔

ایجنڈا آئٹم پر بحث کرتے ہوئے بورڈ ممبران کو بتایا گیا کہ کریکولم کی تعریف یا معنی کے متعلق 2009 کی نیشنل ایجوکیشن پالیسی ممیں جہاں کچھ بیان نہیں کیا گیا وہیں نیشنل کریکولم کونسل بھی اس لفظ کے معنی اور تعریف پر خاموش ہے۔

پی سی ٹی بی کے بورڈ نے اجلاس کے دوران کریکولم کی تعریف پر مبنی پیش کیئے جانے والے تین مختلف آپشنز میں سے کسی ایک کو چننے کی بجائے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کاکام لفظ کریکولم کی معنی اور تعریف ڈھونڈنا ہے۔








