جے شاہ

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ای ٹکٹ کا اجراء نہیں ہو گا

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ای ٹکٹ کا اجراء نہیں ہو گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ تماشائیوں کے لیے ای ٹکٹ کی سہولت نہیں ہو گی اور کرکٹ شائقین کو ٹکٹس اپنے ساتھ رکھنا ہوں گے۔ایک بیان میں جے شاہ نے کہا کہ احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے اسٹیڈیمز کے لیے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں، 7 سے 8 سینٹرز پر فزیکل ٹکٹس ایڈوانس میں دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر جلد ٹکٹس کی بکنگ کی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ پارٹنرز کے ساتھ مل کر اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والوں کو مفت پانی فراہم کیا جائے گا چاہے وہ بوتل میں ہو یا گلاس میں لیکن فراہم کیا جانے والا پانی مفت ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ ماحول اور صفائی ستھرائی اس وقت ٹاپ ایجنڈا ہے۔واضح رہے کہ اس مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا اور میگا ایونٹ میں پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو شیڈول ہے۔