کرکٹ بورڈ 159

کرکٹ بورڈ کا کوویڈ 19 کی غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر کھلاڑیوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانیکا فیصلہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوویڈ 19 کی غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر کھلاڑیوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو فائز ر ویکسین کی تیسری خوراک لگائی جائیگی،کھلاڑیوں کے علاوہ سپورٹ اسٹاف میں شامل ارکان کو بھی بوسٹر ڈوز لگائی جائیں گی۔پہلے مرحلے پر قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو این ایچ پی سی میں ویکسین لگائی جائیگی۔ اس سے قبل خواتین کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کو فائزر ویکسین کے بوسٹرز لگ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں