اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے نے صرف اپنے کرپشن کیسز کو معاف کروایا اور معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔
اپنے بیان میں افتخار درانی نے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ اب ضروریات زندگی کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگی ہے۔
ڈاکٹر افتخار درانی نے کہاکہ ایک سال پہلے کی قیمت اور موجود قیمت کا خود مواخذہ کرلیں، وہ ملک جو 6 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا تھا اسکو پٹری سے اتار کر نالائق اور چوروں کو لایا گیا۔انہوںنے کہاکہ کرپٹ ٹولے نے صرف اپنے کرپشن کیسز کو معاف کروایا اور معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔