فردوس عاشق اعوان

کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن، بھنگڑے لمحہ فکریہ ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جانشینی کے امیدوار کی کرپشن کیسز میں ضمانت پر جشن، بھنگڑے لمحہ فکریہ ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ غنڈہ گردی اور کرپشن کا بے تاج بادشاہ اپنے سیاہ کرتوتوں کاجواب دینے کی بجائے لاہور کی سڑکوں پر بھٹکتا، آہ و بکا کرتا دراصل اس این آر او کا سوال کررہا تھا جو نہ تو اسکے بڑوں کو ملا نہ اسے ملے گا۔