کپتان

کرپٹ سیاستدان صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاو¿ں مار رہے ہیں‘ حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ یہ کرپٹ سیاستدان صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں‘اپوزیشن ایک دوسرے کیساتھ مخلص نہیں تو قوم سے کیا مخلص ہوگی‘نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ سے واضح ہوگیا ان کو کوئی بیماری نہیں ‘رپورٹ میں سب باتیں مفروضوں اور دلی خواہش پر مبنی ہیں‘نواز شریف وطن لوٹ آئیں، صحت کارڈ سے انکی چھوٹی موٹی بیماریوں کا بہترین علاج ہوسکتا ہے‘حکومت نے پہلی مرتبہ وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ‘ایک طرف حکومت کی ترقی کا سفر ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کی منفی سیاست‘ پراپیگنڈا اور سازشوں کی داستان ہے‘اپوزیشن جماعتوں میں دم خم ہوتا تو ملک کو 30برسوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کر لیتے۔

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے جنوبی پنجاب کے کامیاب دورہ ، اپوزیشن کی نااہلی اور نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کا طوفانی دورہ کیا ہے۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ سرار عثمان بزدار نے ترقیاتی کام برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا جبکہ وہ خوف منصوبوں کی شفافیت اور میعاد کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب بدل رہا ہے جبکہ پنجاب بدل رہا ہے، یہ وہ ترقی ہے جس کا وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار نے اہل جنوبی پنجاب سے وعدہ کیا تھا۔حسان خاور نے کہا کہ پہلی مرتبہ وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے، جنوب کی عوام پہلی مرتبہ ترقی کے زینے چڑھ رہی ہے۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے اربوں روپے کے دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار نے اہل بہاولپور کو صحت کارڈ کا تحفہ بھی دیا ہے ہے۔

اسکے علاوہ حسان خاور نے اپوزیشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت کی ترقی کا سفر ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کی منفی سیاست، پراپیگنڈا اور سازشوں کی داستان ہے۔حسان خاور نے کہا کہ یہ اچھی اپوزیشن نہیں کرسکتے تو اچھی حکومت انکے بس کی بات کہاں ہے، اپوزیشن جماعتوں میں دم خم ہوتا تو ملک کو تیس برسوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کر لیتے۔حسان خاور نے کہا کہ یہ کرپٹ سیاستدان صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں، اپوزیشن ایک دوسرے کیساتھ مخلص نہیں ہے تو قوم سے کیا مخلص ہوگی۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے کہ کہ ان کی رپورٹ سے یہ واضح ہوگیا کہ انکو کوئی بیماری لاحق نہیں ہے۔حسان خاور نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں سب باتیں مفروضوں اور دلی خواہش پر مبنی ہیں، ثابت ہوگیا نواز شریف احتساب کے خوف سے لندن بیٹھے ہوئے ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ نواز شریف وطن لوٹ آئیں، صحت کارڈ سے انکی چھوٹی موٹی بیماریوں کا بہترین علاج ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیل اور ڈھیل نہ ملنے سے نواز شریف کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔