لاہور (رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مودی کی جیت کی دعائیں مانگنے والے آج اپنی نالائقیوں کا ملبہ بھی بھارت پر ڈال رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے سوال کیا کہ جب تک کٹھ پتلی اور ڈکٹیشن لینے والا وزیراعظم رہے گا پاکستان کا نام گرے لسٹ سے کیسے نکل سکتا ہے؟ عظمی بخاری نے کہا کہ فیٹف کا پاکستان کا نام مزید گرے لسٹ میں رکھنا عمران خان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے، وزیر خارجہ ہر دوسرے دن اپنی جھوٹی داستان سنانے آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی کرپٹ حکمران طبقے کی کارستانیوں اور کارناموں سے باخبر ہے، جب آپ دنیا بھر سے بھیک مانگیں گے تو لوگ آپ کو عزت کی نظر سے کیسے دیکھیں گے؟۔