لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن کس منہ سے ایمانداری کا درس دے رہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کرپٹ مافیا کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
پیر کو عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کی جا نب سے کرپشن پرلیکچر دینا دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت کے مترادف ہے، ہر نازک موقع پر سیاست چمکاکر اپوزیشن رہنما اب بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، ان لوگوں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے، پاکستانی قوم اپوزیشن کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر معاف نہیں کرے گی۔