اسلام آباد( ر پورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 20 فیصد ہوا جب کہ فرماسوٹیکل اشیا کی برآمدات میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں سرجیکل اشیا 11 جب کہ خواتین گارمنٹس 4 فیصد سے زائد برآمد ہوئے، معاون خصوصی نے تحریر کیا کہ اب بیماری اور مکاری کی سیاست ہی اپوزیشن کا مقدر ہے۔
