کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاکہ کرپشن کے تمام ریکارڈ موجودہ حکومت نے توڑ دئیے ہیں،ملک کے موجودہ حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں،پی ٹی آئی کے لوگ خود کرپشن کررہے ہیں،عمران نیازی کا احتساب کا نعرہ جھوٹا تھا، موجودہ حکومت کے وزیروں کو چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجانا چاہیے، بھارت میں روپیہ تھگڑا ہے،پاکستان کا روپیہ کمزور ترین ہو گیا ہے، امریکہ میں کمائی وہاں کی کرنسی کے مطابق ہوتی ہے۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت 95 فیصد جی ڈی پی ہوچکاہے،ملک کے موجودہ حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے 90 دنوں میں کرپشن کے خاتمے کا کہاتھا، پی ٹی آئی کے لوگ خود کرپشن کررہے ہیں،عمران نیازی کا احتساب کا نعرہ جھوٹا تھا۔
شازیہ مری نے کہاکہ پیڑول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو پیپلزپارٹی مسترد کرتے ہیں ،چینی کی قیمت مستقل بڑھ رہی ہے، مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، بجلی کے بل ماضی میں عمران خان نے خود جلایا۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ ادوایات کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان امریکیوں کی مثال دیتے ہیں، امریکہ میں مزدور کو 15 ڈالرفی گھنٹہ دیا جاتاہے، پاکستان میں ایک شہری 1300 ڈالر سالانہ کماتاہے۔
شازیہ مری نے کہاکہ موجودہ حکومت کے وزیروں کو چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجانا چاہیے، بھارت میں روپیہ تھگڑا ہے،پاکستان کا روپیہ کمزور ترین ہو گیا ہے، امریکہ میں کمائی وہاں کی کرنسی کے مطابق ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کرنسی کنورٹ کرکے بتانا ہے تو پھر ہر چیز میں کرنسی کنورٹ کرکے بتائیں پاکستان کا روپیہ تھگڑا کرنا ہوگا۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہاکہ بھارت سے موازنہ کیا جارہاہے،بھارت میں تنخواہیں زیادہ ہیں لیکن پاکستان کو اس سے جوڑنا مناسب نہیں،جھوٹ بول کر شہریوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔