لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں ایڈز پھیل چکی ہے، مجھے امپورٹڈ حکومت کے غلاموں نے گرفتار کیا،لاہور ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ لاڑکانہ میں ایڈز پھیل چکی ہے کرپشن کی ہر کہانی کے پیچھے زرداری کا ہاتھ ہے،
انہوں نے کہا کہ مجھے امپورٹڈ حکومت کے غلاموں نے گرفتار کیا، بے نظیر کے شہر لاڑکانہ کو ایڈز لگ گئی ہے، وزیر اعلی مراد شاہ کرپشن کا بادشاہ گر ہے، امپورٹڈ حکومت نے عوام کی چیخیں نکال دیں، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں کتوں کی ویکسئین دستیاب نہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب کی زیادتی نہیں بلکہ یہ سب کچھ حمزہ ککڑی کے کہنے پر ہوا، یہ سیاست گردی کررہے ہیں، مجھے ہتھکڑی لگا کر گھمایا گیا،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیاسی ورکروں کے لئے ہتھکڑی زیور ہے، عمران ریاض کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ حق اور سچ کی آواز ہیں انہیں پولیس گردی کا شکار کیا جارہا ہے۔