پشاور(رپورٹنگ آن لائن)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کرپشن کو لگام دینے والے بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھا گیا ہے۔انسدادِ کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عشروں سے مسلط کرپٹ خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آج کا دن کرپشن سے پاک پاکستان کی تجدید کے عہد کا دن ہے، ہمیں ملک پر مسلط کرپٹ سیاسی خاندانوں سے چھٹکارا پانے کا عہد کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ خاندان حکمرانی پاکستان میں کرتے اور جائیدادیں باہر بناتے ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور حقیقی آزادی بانء پی ٹی آئی کا ویژن ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا پانے کے لیے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینا ہو گا۔
پشاور(رپورٹنگ آن لائن)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات ختم ہوں گے۔ایک بیان میں انہوں کہا کہ پنجاب میں بانی پی ٹی آئی پر 99 اور اسلام آباد میں 74 ایف…
اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتے ہیں اسلام آباد میں جلسے سے امن خراب نہیں ہوگا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے اسلام آباد میں انتظامیہ پی ٹی…
پشاور(رپورٹنگ آن لائن)خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پیسے نہ بانی پی ٹی آئی کے اور نہ بشریٰ بی بی کے…