لاہور(رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمد نعیم شاہ نے کہا ہے کہ قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کی کھلی چھٹی حکومت کی نا لا ئقی ہے ،موجودہ حکومت نے عدالتی احکامات مذا ق بنا کر رکھ دیاہے ، کرپشن نے ملکی اداروں جبکہ اوور لوڈنگ کا ناسور قومی شاہراہوں کو تباہ برباد کر رہا ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،نعیم احمدشاہ،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
انہو ں نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملکی مفاد میں اوور لوڈنگ کو ختم کرنے اور پورے ملک میں ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے کا آرڈر جاری کیا مگر حکومت اس قانون پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئی ہے ،خطرناک اوور لوڈنگ کی وجہ سے آئے روز حادثات جنم لے رہے ہیں اور قیمتی انسانی جانیں لقمہ اجل بن رہی ہیں جبکہ نیشنل ہائی وے اور دیگر قومی شاہراہیں اوور لوڈنگ کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔