سینیٹر شیری رحمان

کرپشن میں پاکستان کا 16درجے اوپر جانا حکومتی بیانیے کو بے نقاب کرتاہے،شیریں رحمان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان نے کہا ہے کہ کرپشن میں پاکستان کا 16درجے اوپر جانا حکومتی بیانیے کو بے نقاب کرتاہے،وزیر احتساب شہزاد اکبر کا استعفیٰ ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھی ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں رہنما پیپلز پارٹی شیریںرحمان نے کہا کہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، کرپشن میں پاکستان کا 16درجے اوپر جانا حکومتی بیانیے کو بے نقاب کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان 124سے 140ویں نمبر پر آگیا ہے، وزیر احتساب شہزاد اکبر کا استعفیٰ ثبوت ہے کہ کرپشن کم نہیں ہوئی بلکہ بڑھی ہے، احتساب صرف مخالفین کو نشانہ بنانے کےلئے ہے