بیروت (ر پورٹنگ آن لائن)لبنان کے وزیراعظم حسان دیاب نے دارالحکومت میں ہفتے کے روز ہونے والے پرتشدد
مظاہروں کے بعد مظاہرین کا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ہے اورکہاہے کہ ملک اس وقت ایک ایسے المیے سے گذر رہا ہے.
جس نے پورے ملک پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ
موجودہ حالات میں لبنان مزید افراتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ تمام سیاسی قوتوں کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے
ملک کو درپیش سانحے کے اثرات سے باہر نکالنے میں مدد کرنا ہو گی۔ انہوں نے قبل از وقت انتخابات کی ضرورت پربھی زور دیا۔
حسان دیاب کا کہنا تھا کہ بیروت دھماکے بد انتظامی اور سال ہال سال کی کرپشن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو
دو ماہ میں اتفاق رائے سے قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ کرنا ہو گا۔ اس وقت تک حکومت اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ قبل از وقت انتخابات کا مسودہ قانون جلد کابینہ میں پیش کریں گے۔وزیراعظم حسان دیاب نے کہا کہ
لبنان اس وقت ہنگامی حالات سے گذر رہا ہے۔ موجودہ بحران کا واحد قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ہیں۔