رپورٹنگ آن لائن۔۔
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور محمدآصف نے کرپشن، بدعنوانی عنوانی اور نافرمانی جیسے الزامات پر ڈی ایچ اے موٹر برانچ کے ETI غلام محی الدین (GM) کو سرنڈر کرتے ہوئے فی الفور ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
غلام محی الدین کے خلاف دوسرے شہروں میں جاکر اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کی ویری فکیشن کرنے، گاڑیوں کی بوگس دستاویزات پر رجسٹریشن، آل اونر اپڈیٹ کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے ،جعلسازی کرنے اور ٹوکن ٹیکس میں گھپلے جیسے الزامات ہیں۔
ڈائریکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ انسپکٹر کے خلاف تمام الزامات کی چھان بین کی جارہی ہے اور الزامات ثابت ہونے پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق غلام محی الدین کو بچانے کے لئے محکمے کے بعض ی ٹی او او محکمے سے باہر کے بعض افسر ڈائریکٹو محمد آصف پر دباو ڈال رہے ہیں