لاہور ( ر پورٹنگ آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ کروناوائرس کی وجہ سے ملکی اکانومی دبا کا شکار ہے،
سب اپنا فرض ادا کریں، بزنس مین کمیونٹی ملکی معیشت کو کھڑا کرنے میں پیش پیش ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب
اسمبلی پروز الہی سے بزنس مین کمیونٹی کے ارکان نے ملاقات کی، اس موقع پر معاشی صورت سمیت کرونا کے کاروبار پر اثرات
سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ پرویزالہی کا کہنا تھا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے، بزنس مین ملکی معیشت چلانے میں
ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، معاشی صورت حال جلد بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت
کا پہیہ چلے گا تو ملک کی اکانومی کی صورتحال بہتر ہوگی









