رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن 205

کرونا کو شکست دینے والے رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن انتقال کر گئے

ڈسکہ(رپورٹنگ آن لائن)کرونا وائرس انفیکشن کو شکست دینے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن عید کے دوسرے روز انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں حلقہ این اے 75سے منتخب ہونے والے ن لیگی ایم این اے سید افتخار الحسن المعروف ظاہرے شاہ 81برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کرونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے تھے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب بھی کیا تھا، تاہم اوپن ہارٹ سرجری کے دوران برین ہیمبرج کے باعث انتقال کر گئے۔

سید افتخار الحسن 50 سالہ سیاسی زندگی میں ناقابل شکست رہے، 2 مرتبہ ممبر ضلع کونسل، 3 مرتبہ ایم پی اے، 4 مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے، ظاہرے شاہ میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں