سندھ ہائی کورٹ

کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ نے نئے احکامات جاری کردیے

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ نے نئے احکامات جاری کردیے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے نئے احکامات کے تحت عدالتوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا، صرف وہی وکلاپیش ہوں گے جن کے مقدمات چل رہے ہوں۔

ہائی کورٹ اعلامیے کے مطابق کسی فرد کو کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت نہیں جس کا کیس نہ ہو۔ کمرہ عدالت کے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھنے کی ہدایت کردی گئی، کمرہ عدالت اور دفاتر میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔بغیر ماسک کے کسی کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے دوران بھی عدالتوں سمیت دیگر شعبوں میں کرونا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ متعلقہ انتظامیہ نے وبا کے خلاف اپنی حکمت سخت کرلی ہے۔