اسد عمر

کرونا وائرس کیسز میں کمی کی وجہ ٹیسٹ میں کمی نہیں بلکہ عوام کا بہتر رویہ ہے،اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا مریضوں میں کمی کی وجہ ٹیسٹ میں کمی نہیں بلکہ عوام کا بہتر رویہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جون اور جولائی میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ اور کیسز کا تخمینہ بیان کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کچھ لوگ کرونا کیسز میں کمی کو ٹیسٹنگ میں کمی قرار دے رہے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ مریضوں میں کمی کی وجہ ٹیسٹ میں کمی نہیں بلکہ عوام کا بہتر رویہ ہے، احتیاط میں کمی کرنے سے وبا کا پھیلاﺅ بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم جون سے 15 جون تک اوسطا 23 ہزار 403 ٹیسٹ ہوئے، جن میں سے 5ہزار 56ٹیسٹ مثبت آئے، جبکہ یکم جولائی سے 15جولائی تک 22 ہزار 969ٹیسٹ جن میں 3 ہزار 97مصدقہ کیسز کی تصدیق ہوئی۔