ڈاکٹرظفر مرزا 183

کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اس بار زیادہ پاکستانی مرسکتے ہیں، ڈاکٹرظفر مرزا

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس بار زیادہ پاکستانی مرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ظفر مرزا نے لکھا کہ پاکستان میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لیکن اس کے باوجود پی ڈی ایم نے جلسے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پی ڈی ایم کا جلسے جاری رکھنے کا اعلان غیرذمہ دارانہ ہے، امید ہے سیاستدان عقل کے ناخن لیں گے، سیاست سے زیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں