جہانگیر ترین

“کرلو بات” جہانگیر ترین بھی گاڑی قسطوں پر خریدنے لگا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور میں رجسٹرڈ ہونے والی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی ملک کے امیر ترین سیاستدان جہانگیر ترین اور سابق گورنر پنجاب مخدوم محمد احمد محمود کی ملکیتی JDW شوگر ملز کے نام رجسٹرڈ کی۔
 جہانگیر ترین
2ہزار 501 سی سی کی حامل مرسیڈیز بینزAMG G63
فرسٹ حبیب موداربہ کے ذریعے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے شاہنواز پرائیویٹ لمیٹڈ سے خریدی۔ جس کی مجموعی قیمت 13کروڑ 80 لاکھ روپے بیان کی گئی ہے جبکہ 53 لاکھ 81 ہزار790 روپے رجسٹریشن فیس بحق سرکار جمع ہوئی ہے۔
 جہانگیر ترین
جہانگیر ترین کی کمپنی نے گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے کسی پرکشش نمبر کی بجائے ڈیڑھ ہزار روپے کے عوض گاڑی کے ماڈل کی مناسبت سے AEG 063 نمبرحاصل کیا ہے۔
 جہانگیر ترین

جہانگیر ترین اور مخدوم محمد احمد محمود کی کمپنی نے یہ گاڑی فرسٹ حبیب موداربہ کے ذریعے قسطوں پر خریدی ہے جس کی ہر ماہ قسطیں ادا کی جائینگی
 جہانگیر ترین
 جہانگیر ترین