بشکیک(رپورٹنگ آن لائن)کرغز صدر سورنبائی جین بیکوف نے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ کے نئے سربراہان کی تقرری اور ملک کی قانونی دائرے میں واپسی کے بعد استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز کہی۔انکی پریس سروس کے مطابق جین بیکوف نے کہا کہ ہمیں صورتحال کو جلد از جلد قانونی حکم پر واپس لانے کی ضرورت ہے۔ ایگزیکٹو باڈییز کے جائز سربراہوں کی تقرری اور ملک کی قانونی دائرے میں واپسی کے بعد میں جمہوریہ کرغزستان کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔اتوار کے روز کرغزستان میں ہونیوالے پارلیمانی انتخابات میں 16 سیاسی جماعتوں نے شرکت کی ہے، ابتدائی نتائج کے مطابق 4 جماعتوں نے پارلیمنٹ میں داخلے کیلئے 7 فیصد کی دہلیز کو عبور کر لیا ہے۔
