لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ملک میں کرشنگ سیزن جاری ہو نے کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ،گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک کلوچینی کی ایکس مل ریٹ 140 سے 143 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ دسمبر میں چینی کی ایکس مل کا ریٹ 125 روپے تھا ۔
ذرائع نے بتایا کہ کرشنگ سیزن جاری ہونے کے باوجود ماہ فروری کے لئے چینی کی فیوچر ٹریڈنگ 145 روپے مقرر کئے جانے انکشاف ہوا ہے ۔
اس وقت پرچون سطح پر چینی 155 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے،اگر چینی کی قیمت میں اضافہ جاری رہا تو خدشہ ہے کہ عوام کورمضان المبارک میں چینی 170 روپے کلو تک ملے گی۔