اوکاڑہ ( شیر محمد)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 15 نومبر سے کریشنگ سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، شوگر ملز مالکان سرکاری نرخوں پر گنا کی خریداری کو یقینی بنائیں، کرشنگ سیزن میں کاشتکار گنے کی فصل کو بروقت شوگر ملز تک پہنچائیں.
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو گنے کی کوالٹی کے مطابق قیمتوں کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ناجائز کٹوتی اور ناپ تول میں کمی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کرشنگ سیزن میں شفافیت کے ل لیے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کریں، کسان و کاشتکار کسی بھی قسم کی شکایت یا رہنمائی کی صورت میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر 03204030199، یا اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز کے نمبرز 03004836903، 03006969855 پر رابطہ کریں۔









