کرس گیل 182

کرس گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج

دبئی(رپورٹنگ آن لائن) ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گیل نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کنگز الیون پنجاب کی جانب سے رواں سیزن میں ابھی تک ایک بھی میچ نہیں کھیلا، گذشتہ ہفتے کوچ انیل کمبلے نے کہا تھا کہ گیل معدے میں انفیکشن کی وجہ سے زیرعلاج ہیں۔

جارح مزاج بیٹسمین نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر جاری کی جس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ کبھی لڑے بغیر ہمت نہیں ہاروں گا، میں ‘یونیورس باس’ ہوں اور یہ چیز کبھی تبدیل نہیں ہوگی، آپ مجھ سے سیکھ سکتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ آپ ہر وہ کام کریں جومیں کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں