رونالڈو

کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا پرتگال کے انڈر 16 اسکواڈ میں شامل

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کو پرتگال کے انڈر 16 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

15 سالہ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کو ترکی میں ہونے والے فیڈریشن کپ ٹورنامنٹ کے لیے 22 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔30 اکتوبر سے 4 نومبر تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں پرتگال کا مقابلہ ترکی، ویلز اور انلگینڈ کی نوجوان ٹیم سے ہوگا۔رونالڈو جونیئر کا انتخاب مئی میں پرتگال کی انڈر 15 ٹیم سے ڈیبیو کے بعد کیا گیا ہے۔

رونالڈو جونیئر اس سے قبل جووینٹس اور مانچسٹر یونائیٹڈ دونوں کی اکیڈمیوں میں کھیل چکے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو سینئر جنہوں نے 2001 میں پرتگال کے انڈر 15 کے لیے ڈیبیو کیا تھا فٹ بال میں سب سے زیادہ بین الاقوامی کیپس (223) اور گول (143) کا ہمہ وقت ریکارڈ رکھتے ہیں۔