لندن(رپورٹنگ آن لائن) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے کرسمس پرلاک ڈان لگانے کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث وزیراعظم بورس جانسن کرسمس پرمکمل لاک ڈائون لگانے پرغورکررہے ہیں۔
ممکنہ لاک ڈائون کیخلاف کابینہ کے وزیر اورارکان پارلیمنٹ میدان میں آگئے۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اگروزیراعظم بورس جانسن نے کرسمس پرلاک ڈائون لگایا توان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے ۔ بورس جانسن کے ایک وزیرنے لاک ڈان کی صورت میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔